Home / International / لندن : کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی، متعدد افراد زخمی

لندن : کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی، متعدد افراد زخمی

لندن : برطانوی دارالحکومت لندن میں گریفنل ٹاور میں بھڑک اٹھنے والی آگ نے27 منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق لندن میں لٹمر روڈ پر واقع گریفنل ٹاور میں آگ مقامی وقت کے مطابق شب ایک بج کر 16 منٹ پر لگی جسے بجھانے کے لیے 200 فائر فائیٹرز مصروف ہیں۔

میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ لوگوں کو مختلف قسم کی چوٹیں آئی ہیں جن کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔

لندن کی فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے 40 گاڑیوں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کےمطابق تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور علاقے سے لوگوں کا انخلا جاری ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق عمارت کی بالائی منزلوں پر لوگ موجود ہیں جو مدد کے لیے فلیش لائٹس سے اشارے بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہےکہ میئرلندن صادق خان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لندن میں گریفنل ٹاور میں لگنے والی آگ کو خطرناک حادثہ قراردے دیا۔

Check Also

محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی سمیت ملک بھر کے مختلف حصوں میں موبائل سروس بند

محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی سمیت ملک بھر کے مختلف حصوں میں موبائل سروس بند

کراچی/ بہاولنگر/ کوئٹہ/ لاہور/ فیصل آباد: محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی سمیت …

Translate »