Home / International / لندن میں گرمی کا 41 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

لندن میں گرمی کا 41 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

لندن: دنیا بھرمیں گرمی کی لہرزوروں پر ہے ۔ برطانیہ جیسے ٹھنڈے ملک میں درجہ حرارت پینتس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جس سے گرمی کا اکتالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

برطانیہ میں شدید گرمی سے گزشتہ روز چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ شہریوں نے گرمی سے تنگ آ کرٹھنڈے مقامات کا رُخ کرلیا۔ لندن میں مسلسل پانچ دن درجہ حرارت تیس ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ رہا ہے۔

گرمی کی شدید لہرکے بعد پولیس نے گاڑیاں چلانے والوں کو خبردار کیا ہے کہ ہوشیار رہیں ، اس گرمی میں سڑکیں تک پگھل رہی ہیں یورپ کے دیگر شہروں لزبن ، مارسیلز ،بارسلونا اور ایتھنزمیں بھی شدید گرمی پڑرہی ہے ۔

Check Also

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

ٹوکیو:جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جس کے بعد ملک میں …

Translate »