Home / International / لندن میں ڈرائیورنےوین راہگیروں پرچڑھادی‘ 10افراد زخمی

لندن میں ڈرائیورنےوین راہگیروں پرچڑھادی‘ 10افراد زخمی

لندن : شمالی لندن میں ایک وین مسجد سے نکلنے والے لوگوں پر چڑھ دوڑی جس کےنتیجے میں 10افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق لندن میں سیون سسٹر روڈ پر واقع فنزبری مسجد کے باہر پیش آنے والے اس واقعے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مسلم کونسل برطانیہ کا کہنا ہے کہ وین ڈرائیور نےجان بوجھ کر گاڑی لوگوں پر چڑھا دی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ خاصا مصروف تھا کیونکہ رمضان کے سبب لوگ شام کی نماز ادا کرنے آئے تھے۔

لندن میٹروپولیٹن پولیس کاکہناہے کہ سیون سسٹر روڈ کو بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دیگر ہنگامی خدمات کی تعیناتی کی گئی ہے۔

اس حادثے کی ایک آن لائن ویڈیو میں لوگوں کو زخمیوں کی مدد کرتے ہوئے اور ایک آدمی ایک زخمی کو ہنگامی طبی امداد دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب لندن ایمبولنس سروس کے ڈپٹی ڈائریکٹر کیون بیٹ کےمطابق ہم نےجائے وقوعہ پر بہت سی ایمبولنسیں بھیج دی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی طبی ساز و سامان بھی ارسال کر دیا ہے۔

واضح رہےکہ اس سے پہلے تین جون کو لندن برج پر اور اس کے پاس کے علاقے میں لوگوں پر حملہ ہوا تھا جسے پولیس نے شدت پسند حملہ قرار دیا تھا۔حملےمیں7 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئےتھے۔

Check Also

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

ٹوکیو:جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جس کے بعد ملک میں …

Translate »