Home / International / لندن میں اوبر ٹیکسی سروس پر پابندی عائد

لندن میں اوبر ٹیکسی سروس پر پابندی عائد

لندن : لندن میں اوبر ٹیکسی سروس پر پابندی عائد کردی گئ ہے۔

لندن میں ’اوبر‘سروس پر پابندی لگادی گئی ہےجس کا اطلاق آئندہ ماہ سے ہوگا۔اس پابندی کے باعث 40ہزار ڈرائیورز کا روزگار خطرے میں پڑ گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ٹرانسپورٹ فار لندن(ٹی ایف ایل) نے اعلان کیا ہے کہ اوبر پر آئندہ ماہ سےلندن میں پابندی ہوگی کیوں کہ اوبر اپنے ڈرائیورز کی جانب سے کئے گئے جرائم کو رپورٹ کرنے میں ناکام رہا ہے۔
اس مزکورہ اعلان کے بعد لندن میں اوبر میں 40ہزار ڈرائیور کا روزگار خطرے میں پڑ گیا ہے جبکہ اس فیصلے کے خلاف آن لائن پٹیشن پر صرف 7گھنٹے میں 3لاکھ افراد نے دستخط کردیے ہیں۔
دوسری جانب اوبرکمپنی نے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیاہے۔

Check Also

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

ٹوکیو:جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جس کے بعد ملک میں …

Translate »