Home / International / لندن برج حملہ، خودکش بیلٹس کی تصاویر جاری

لندن برج حملہ، خودکش بیلٹس کی تصاویر جاری

لندن : لندن پولیس نے برج حملوں میں ملوث دہشت گردوں سے برآمد ہونے والی خودکش بیلٹس کی تصاویر جاری کردی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے لندن برج حملہ آوروں کی نقلی خودکش بیلٹس کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔

TELEMMGLPICT000131499504-large_trans_NvBQzQNjv4Bq-4_DBQA1qhx2cZnhXH01ADQ-2pzeszLFlytm4cXRpHc

حملہ آوروں نے خود کش بیلٹ کا تاثر دینے کیلئے تین پانی کی بوتلوں پر کور چڑھا کر جسم پر باندھ رکھا تھا۔ برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کو جب ہلاک کیا گیا تو جعلی خودکش بیلٹس ان کے جسم پر بندھے تھے۔

تفتیشی افسرڈین ہیڈن کے مطابق دہشت گردوں کی زیادہ سے زیادہ خوف پھیلانے کی اس طرح کی جعل سازی آج تک نہیں دیکھی۔

Check Also

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

ٹوکیو:جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جس کے بعد ملک میں …

Translate »