Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Monday / August 21, 2017 3:24 PM
HomePakistanلاہور خودکش دھماکہ کی تحقیقات کا سلسلہ جاری، مقدمہ درج

لاہور خودکش دھماکہ کی تحقیقات کا سلسلہ جاری، مقدمہ درج

لاہور خودکش دھماکہ کی تحقیقات کا سلسلہ جاری، مقدمہ درج

لاہور : فیروز پور روڈ پر ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ، دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ خودکش حملہ آور کے بال، اعضاء اور جلد کے نمونے فرانزک لیب بھجوا دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ارفع کریم ٹاور کے قریب پرانی سبزی منڈی کے باہر دھماکے کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکہ خود کش تھا۔ دھماکے میں چار سے پانچ کلو گرام بارودی مواد، پرائما کورڈ اور بال بیرنگ کا استعمال کیا گیا۔
سیکورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کے بال، اعضاء اور جلد کے نمونے فرانزک لیب بھجوا دیئے ہیں۔
دوسری جانب خودکش دھماکہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ سی ٹی ڈی انسپکٹر عابد بیگ کی مدعیت میں دفعہ 02،324،148/149،4/5، 109اور سیون اے ٹی اے کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق حملہ آور کے ساتھ تین سہولت کار تھے۔
قائم مقام آئی جی پنجاب عثمان خٹک نے ایس پی انوسٹ گیشن ماڈل ٹاؤ ن اورسی ڈی اور رائے اعجاز کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تحقیقات کا جائزہ لیا ، تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ جائےحادثہ پر لگا سیف سٹی کا کیمرہ خراب تھا تاہم سیکیورٹی ادارے دیگر کیمروں کی مدد سے خودکش حملہ اور کے ساتھ آنے والے ملزمان کی تلاش میں سرچ آپریشن کررہے ہیں ۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز لاہور میں فیروزپورروڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب خود کش دھماکے میں 28 افراد جاں بحق جب کہ 53زخمی ہوگئے تھے، دھماکہ اس وقت ہوا جب ایل ڈی اے ٹیم تجاوزات کیخلاف آپریشن میں مصروف تھی اور پرانی سبزی منڈی میں ایل ڈی اے ٹیم اور پولیس اہلکار موجود تھے۔

 

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.