Home / Pakistan / لالہ موسیٰ میں نوازشریف کے قافلے کی کون سی گاڑی نے حامد کو کچلا ؟

لالہ موسیٰ میں نوازشریف کے قافلے کی کون سی گاڑی نے حامد کو کچلا ؟

لالہ موسیٰ: گزشتہ روز لالہ موسیٰ میں نوازشریف کے قافلے کی کون سی گاڑی نے حامد کو کچلا ؟ گاڑی کا نمبر ڈبل ایس ایٹ سیون فائیو ہے جو نوازشریف کی گاڑی سے پانچویں نمبرپر تھی۔

لالہ موسیٰ میں گاڑی کی ٹکر سے بچے کی ہلاکت کا باعث بننے والے حادثے کی فوٹیج سماء نے حاصل کرلی ۔ کالے رنگ کی بی ایم ڈبلیو بچے کو کچلتے ہوئے تیزی سے نکل گئی ۔ گاڑی کا نمبر ایس ایس ایٹ سیون فائیو ہے۔
لالہ موسیٰ میں نوازشریف کی ریلی کے دوران گاڑی سے کچلے جانے والے بچے کےحادثے کی فوٹیج سماء کو مل گی ۔۔جس میں واضح طورپر دیکھا جاسکتا ہے کہ نوازشریف کے پچھے آنے والی گاڑیوں میں شامل پانچویں نمبر پرکالے رنگ کی بی ایم ڈبلیونے بچے کوٹکر ماری وہ جان سے گیا مگرگاڑی رکنے کے بجائے بچےکوکچل کر نکل گئی ۔
گاڑی کا نمبر ایس ایس ایٹ سیون فائیو اسلام آباد ہے جسے سفید شلوار قمیض میں ملبوس شخص چلا رہا تھا۔ یہ گاڑی موٹرکیڈ میں شامل ابتدائی گاڑیوں میں شامل تھی مگراب تک کسی نے بھی گاڑی چلانے والے کی نشاندہی تک نہیں کی ۔ مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے واقعہ پرافسوس کا اظہارتوکیا مگرسچائی تسلیم کرنے سےانکارکردیا۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »