Home / Sports / قومی ٹیم کی آل راؤنڈر کھلاڑی ثناء میر نے کوچ صبیح اظہر پر بھی شدید تنقید کی

قومی ٹیم کی آل راؤنڈر کھلاڑی ثناء میر نے کوچ صبیح اظہر پر بھی شدید تنقید کی

لاہور : قومی ٹیم کی آل راؤنڈر کھلاڑی ثناء میر نے ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی، پی سی بی اور موجودہ انتظامیہ کے ساتھ چلنے سے انکار کرتے ہوئے ثنا نے کوچ صبیح اظہر پر بھی شدید تنقید کی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری پوسٹ میں ثنا میر نے پی سی بی کی موجودہ انتظامیہ کے ساتھ چلنے سے انکار کرتے ہوئے کوچ صبیح اظہر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا۔
ثنا میر کا کہنا تھا کہ وہ موجودہ ویمنز ونگ کے ساتھ کسی بھی پوزیشن پر کام کرنے کو تیار نہیں ہیں۔
ثناء میر نے کہا کہ میں نے کبھی خود کو پرفیکٹ کپتان نہیں سمجھا۔ ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر سب کھلاڑی افسردہ ہیں۔ ہارنے پر شرمندگی نہیں لیکن سو فیصد کارکردگی نہ دکھانے کا دکھ ضرور ہے۔
ثناء میر کا کہنا تھا کہ کوچ صبیح اظہر کا سینئر کھلاڑیوں پر کیچڑ اچھالنا درست نہیں ہے۔ خیال رہے کہ ویمن ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو اپنے تمام کے تمام سات میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Check Also

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

لندن: جارح مزاج ویسٹ انڈین اوپننگ بیٹسمین کرس گیل کی فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ …

Translate »