Home / Entertainment / فلم ”باہو بلی2“ کا باکس آفس پر اچھا بزنس کرنا قسمت کی بات ے: سلمان خان

فلم ”باہو بلی2“ کا باکس آفس پر اچھا بزنس کرنا قسمت کی بات ے: سلمان خان

! فلم ”باہو بلی2“ کا باکس آفس پر اچھا بزنس کرنا قسمت کی بات ے: سلمان خان

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ انہیں فلم ”باہو بلی2“ کے باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے پر کوئی پریشانی نہیں ہے۔
سپراسٹار سلمان خان کے مطابق فلم ”باہو بلی2“ کے باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے پرمجھے کوئی پریشانی نہیں، یہ قسمت کی بات ہوتی ہے کہ کون سی فلم کتنا بزنس کرتی ہے ۔
سلمان نے کہا کہ اس سے پہلے 10جولائی2015میں جب فلم ”باہو بلی “ریلیز ہوئی توایک ہفتہ قبل میری فلم ”بجرنگی بھائی جان “ ریلیز ہوئی تھی۔ اب جب 28اپریل کو”باہو بلی2“ ریلیز ہوئی ہے تو میری فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ریلیز ہونے والی ہے۔
سلو بھیا نے یہ بھی کہا کہ باہو بلی2 دنیا بھر سے 1500کروڑ سے زائد کا بزنس کر چکی ہے مگر میری فلم بھی ریلیز ہونے والی ہے اس لیے مجھے کوئی پریشانی نہیں کہ وہ کتنا بزنس کرتی ہے ۔
سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ”ٹیوب لائٹ “ کے ہدایتکار کبیر خان ہیں ۔فلم کی کہانی بھارت اور چین کے مابین ہونے والی 1962 کی تاریخی جنگ پر مبنی ہے ۔فلم رواں سال عید الفطر کے موقع پرریلیز کی جا رہی ہے۔

Check Also

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا پر پاناما پیپرز کا کیس عائدکیس

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا پر پاناما پیپرز کا کیس عائدکیس

ممبئی: پاناما پیپرز معاملے میں بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا …

Translate »