Breaking News
Home / Entertainment / فلم آٹومک بلونڈ میں چارلیز تھیرون کا نیا لُک

فلم آٹومک بلونڈ میں چارلیز تھیرون کا نیا لُک

نیویارک : ہالی ووڈ فلم آٹومک بلونڈ میں اداکارہ چارلیز تھیرون کے نئے لُک کی وڈیو کلپ منظر عام پر آگئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق اداکارہ چارلیز تھیرون کی نئی فلم آٹومک بلونڈ میں نئے حلیے کی وڈیو کلپ سماجی وڈیوز کی ویب سائٹ یو ٹیوب پر منظر عام پر آگئی، اداکارہ اس وڈیو کلپ میں سنہرے بالوں کی وگ پہنے انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔
ایکشن سے بھرپور فلم میں چارلیز تھیرون کا کردار انتہائی جاندار ہے، اس وڈیو کو اب تک تقریباً 9 لاکھ شائقین دیکھ چکے ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں جیمز میک ایوی اور صوفیا بوٹیلا شامل ہیں۔
فلم ہدایات کار ڈیوڈ لیچ ہیں، مووی 28 جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Check Also

ماہرہ اور رنبیر نیویارک میں ایک ساتھ، مداحوں کی تنقید

ماہرہ اور رنبیر نیویارک میں ایک ساتھ، مداحوں کی تنقید

پاکستانی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان اور بالی وڈ کے چاکلیٹ ہیرو رنبیر کپور کی دوستی …

Translate »