Home / International / فرانس میں مسجد کے باہر فائرنگ، 8 افراد زخمی

فرانس میں مسجد کے باہر فائرنگ، 8 افراد زخمی

پیرس : فرانسیسی شہر آوینیو میں مسجد کے باہر فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہوگئے ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانس میں مسجد کے باہر دو نقاب پوش حملہ آوروں نے رات ساڑھے 10بجے مسجد کےباہر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سات سالہ بچی سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے،جن کی تلاش جاری ہے، پولیس کے مطابق فائرنگ کاواقعہ2گروپوں کے درمیان پیش آیا۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور اس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

Check Also

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

ٹوکیو:جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جس کے بعد ملک میں …

Translate »