Home / International / فرانس میں دنیا کا مہنگا ترین گھر فروخت ہونے کیلئے پیش

فرانس میں دنیا کا مہنگا ترین گھر فروخت ہونے کیلئے پیش

!فرانس میں دنیا کا مہنگا ترین گھر فروخت ہونے کیلئے پیش

پیرس : فرانس میں تعمیر کردہ دنیا کا مہنگا ترین گھر گروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق فرانس میں فروخت کیلئے پیش کیے جانے والے گھر کو دنیا کا سے مہنگا ترین گھر قرار دیا جا رہا ہے۔

اس گھر کو سوا ارب ڈالرز کی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔ یہ مکان سنہ 1830ء میں بیلجیئن بادشاہ لیوبولڈ دوم کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ العربیہ کے مطابق یہ محل نما مکان فرانس کے جنوبی شہر نیس کے ’سینٹ جان کیپ فیرا‘ قصبے میں واقع ہے، یہ جگہ سمندر میں ایک چھوٹے جزیرے کی شکل میں پھیلی ہوئی ہے۔

 

یہ مکان سوزانا مارینائر لاپوسٹول نامی خاتون کی ملکیت میں ہے۔ جو فرانس کی گریٹ میرینیر خاندان کی اکلوتی خاتون ہیں۔ یہ مکان 1920ء کے عشرے سے ان کے خاندان کے پاس ہے، فی الحال اس منفرد مکان کی خریداری کیلئے کوئی گاہک سامنے نہیں آیا ہے۔

مکان کی قیمت ایک ارب یورو یعنی سوا ارب ڈالر کے قریب ہے۔ امریکا اور یورپ میں اس وقت کسی مکان کی اتنی زیادہ قیمت نہیں لگائی گئی۔ رپورٹس کے مطابق سوزانا نسبت چھوٹا گھر حاصل کرنے کی خواہاں ہیں،اس لیے اس محل نما مکان کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

Check Also

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

ٹوکیو:جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جس کے بعد ملک میں …

Translate »