Home / Pakistan / غیر ملکی فورسز کی تعیناتی سے افغانستان میں امن قائم نہیں ہو سکتا، کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات

غیر ملکی فورسز کی تعیناتی سے افغانستان میں امن قائم نہیں ہو سکتا، کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات

لندن : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا ہے کہ غیر ملکی فورسز کی تعیناتی سے افغانستان میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

لندن میں برٹش پاکستانیوں کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب میں جنرل محمود حیات نے کہا کہ افغان مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے، جنگ سے نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پر امن افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔ پاک فوج نےدہشت گردی کےخلاف دنیا کی سب سے بڑی جنگ لڑی ہے۔

جنرل محمود حیات نے کہا کہ پاک فوج نےعوام کی مدد سے دہشت گردی کو شکست دی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ ہماری مدد کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں لیکن ہمارے طریقے سے مدد کریں۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ بھارت کشمیر سے دھیان ہٹانے کے لیے ایل او سی پر جارحیت کر رہا ہے اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »