Home / Business / عید پرکرارے نوٹ سب کی پہنچ میں؛اسٹیٹ بینک نے خوشخبری سنادی

عید پرکرارے نوٹ سب کی پہنچ میں؛اسٹیٹ بینک نے خوشخبری سنادی

کراچی: عید پرعوام کو نئے اور کرارے نوٹوں کے لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ اب کڑکتے کرارے نوٹ اپنے موبائل فون کے ذریعے بک کروائے جا سکتے ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے رواں سال بھی عید پر نئے نوٹ جدید سہولت کے ذریعے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔عوام اپنے موبائل فون سے ایس ایم ایس کے ذریعے اٹھارہ ہزار روپے مالیت کے نئے نوٹ بک کراسکیں گے ۔۔۔۔
عید الفطر کے موقع پر کیلئے بارہ سے تئیس جون تک نوٹوں کا اجراء جاری رہے گا نئے نوٹ حاصل کرنے کے لیے 8877 پر ایس ایم ایس کرنا ہوگا ۔ ایس ایم ایس میں شناختی کارڈ کا نمبر اور منتخب برانچ کا آئی ڈی نمبر لکھ کر بھیجنا ہو گا۔
ایک شناختی کارڈ پر دس روپے کے تین ، پچاس اور سو روپے کا ایک ایک پیکٹ فراہم کیے جائیں گے۔

 

Check Also

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھا گیا۔ کاروبار کے دوران …

Translate »