Home / Business / عید قرباں کے قریب آتے ہی منافع خوروں نے سبزیوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا

عید قرباں کے قریب آتے ہی منافع خوروں نے سبزیوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا

کراچی – لاہور: عید قرباں کے قریب آتے ہی منافع خوروں نے سبزیوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا۔ شہری سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے سے پریشان ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق منافع خور سبزی فروشوں نے حسب معمول عید کے قریب آتے ہی قیمتوں میں دگنا اضافہ کردیا۔
ٹماٹر، پیاز، لہسن ، ادرک سمیت کئی سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔
کراچی اور لاہور میں ٹماٹر لگ بھگ سو روپے فی کلو گرام فروخت کیا جارہا ہے۔ پیاز کی قیمت کو بھی پر لگ گئے۔ لہسن، ادرک دیڑھ سو سے ڈھائی سو روپے فی کلو گرام فروخت کیا جارہا ہے جبکہ دھنیہ نایاب ہوگیا ہے۔
شہریوں کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کرے تاکہ عید قرباں شہریوں کی جیب پر بھاری نہ پڑے۔

 

Check Also

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھا گیا۔ کاروبار کے دوران …

Translate »