Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Sunday / August 20, 2017 7:06 AM
HomePakistanعید سے قبل بجلی صارفین کو خوشخبری ملنے کا امکان

عید سے قبل بجلی صارفین کو خوشخبری ملنے کا امکان

اسلام آباد : عید سے قبل بجلی کے صارفین کو خوشخبری ملنے کا امکان، بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کیلئے ایک روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی متوقع ہے۔
سی پی پی اے نے نیپرا کو بجلی سستی کرنے کی درخواست دے دی، درخواست مئی میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔
درخواست کے مطابق مئی کے مہینے میں بجلی کی پیداواری لاگت 4 روپے 88 پیسے فی یونٹ رہی، صارفین سے مئی کے بلوں میں 6 روپے 77 پیسے فی یونٹ وصول کئے گئے تھے۔
نیپرا بجلی کی قیمتوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 20 جون کو کرے گی۔

 

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.