Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Sunday / August 20, 2017 7:08 AM
HomePakistanعوام کے دلوں کے وزیراعظم آج بھی نواز شریف ہیں عائشہ گلالئی کے معاملے پر تحقیقات ہونی چاہئی، مریم اورنگزیب

عوام کے دلوں کے وزیراعظم آج بھی نواز شریف ہیں عائشہ گلالئی کے معاملے پر تحقیقات ہونی چاہئی، مریم اورنگزیب

عوام کے دلوں کے وزیراعظم آج بھی نواز شریف ہیں عائشہ گلالئی کے معاملے پر تحقیقات ہونی چاہئی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کے دلوں کے وزیراعظم آج بھی نواز شریف ہیں، عائشہ گلالئی کے معاملے پر تحقیقات ہونی چاہئیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سوشل، الیکٹرانک میڈیامیں ایک خاتون پر سیاست ہو رہی ہے، دوسروں کی بات کرنیوالوں کو اپنے گھرکی طرف بھی دیکھنا چاہیے، عائشہ گلالئی کے معاملے پر تحقیقات ہونی چاہیئے، پارلیمنٹ میں خواتین کا فورم موجود ہے
مریم اورنگزیب کا اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا مخالف جماعتیں اب کارکردگی پر زور دیں، تحریک انصاف کے پاس عوام کو کارکردگی بتانے کیلئے ایک لفظ بھی نہیں انہوں نے سارا وقت سڑکوں پر گزار دیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ عوام کے دلوں کے وزیراعظم آج بھی نواز شریف ہیں، نواز شریف نے جمہوریت کو تقویت دی ۔
گذشتہ روز مریم اورنگزیب نے عائشہ گلالئی کے عمران خان پر سنگین الزامات کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایسی پستی کا تصور نہیں کر سکتا، جہاں ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں پہ سیاست ہو، ہم سب نے مل کر ایسے رویوں کی وجہ سے سیاست کو گالی بنا دیا ہے
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عائشہ گلا لئی کے بیان کے بعد جو ہورہا ہے، وہ افسوس کاباعث ہونا چاہیے، ایک دوسرے کی ماؤں،بہنوں اوربیٹیوں کونشانہ بنانا شرمناک ہے، کیچڑ ا چھالنے سے پہلے گھر میں ماں، بہنیں اور بیٹیاں یاد رکھنی چاہییں، عائشہ گلا لئی نے جو کہا اس کی مناسب فورم پر تحقیق ضرور ہونی چاہیے۔

 

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.