Breaking News
Home / Pakistan / عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری ، سعودی حکومت نے 1لاکھ ویزاسٹمپنگ سٹیکر پاکستان بھجوا دیے

عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری ، سعودی حکومت نے 1لاکھ ویزاسٹمپنگ سٹیکر پاکستان بھجوا دیے

اسلام آباد: پاکستانی عمرہ زائرین کو ویزے کے حصول کے حوالے سے مشکلات پر سعودی حکام نے پاکستان میں ویزا سٹمپنگ سٹیکر بھیج دیے ۔

عمرہ زائرین کو ویزے کے حصول میں مشکلات کو رفع کرنے کیلئے سعودی حکام نے کراچی اور اسلام آباد میں 1لاکھ ویزا سٹمپنگ سٹیکر بھیج دیے ہیں جس کے بعد عمرہ زائرین کو درپیش مشکلات کم ہونے کا امکان ہے کیونکہ سٹیکر نہ ہونے سے زائرین عمرہ کی سعادت حاصل نہیں کرپارہے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹیکر نہ ہونے سے 55 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین عمرے کی سعادت پر روانہ نہیں ہوسکے تھے۔
خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سعودی حکام نے ہنگامی بنیادوں پر آج ویزا سٹیکر بھیج دیے ہیں اور آج سے کراچی اور اسلام آباد قونصلیٹ سے ویزوں کا اجرا شروع کردیا گیا ہے۔ویزا نہ ملنے سے بیشتر زائرین نے اپنی فلائٹس اور ہوٹل کی بکنگ بھی منسوخ کرادی تھی۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک لاکھ ویزا سٹیکر پاکستان بھیج دیے ہیں، 28 گھنٹوں کے اندر ویزا جاری کردیا جائے گا۔

Check Also

پاک افغان سرحد پر افغان علاقے سے کی جانے والی فائرنگ سے لیفٹننٹ ارسلام عالم شہید

پاک افغان سرحد پر افغان علاقے سے کی جانے والی فائرنگ سے لیفٹننٹ ارسلام عالم شہید

راول پنڈی/ باڑہ : پاک افغان سرحد پر افغان علاقے سے کی جانے والی فائرنگ …

Translate »