Home / Sports / عمراکمل کی چھٹی، چیف سلیکٹر نے وجہ بیان کردی

عمراکمل کی چھٹی، چیف سلیکٹر نے وجہ بیان کردی

!عمراکمل کی چھٹی، چیف سلیکٹر نے وجہ بیان کردی

لاہور: کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ عمراکمل فٹنس کے معیار پر پورا نہیں اترے، چیمپئنر ٹرافی میں ان کی جگہ عمر امین یا حارث سہیل کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے ۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق نے عمراکمل کی وطن واپسی کی وجہ بیان کردی، چیمپئنزٹرافی اسکواڈ کا حصہ تو بنے مگر فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہوگئے، میگا ایونٹ میں عمراکمل کی جگہ کون لے گا، انضمام الحق نے یہ بھی بتا دیا ۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا سے مسئلہ سامنے آرہا تھا، فٹنس برقرار رکھنا کھلاڑی کا کام ہے، عمرامین، حارث سہیل یا اور کھلاڑی جنہوں نے پاکستان کپ میں اچھا کھیلا انہیں بھجوایا جائے گا۔
چیمئنز ٹرافی کے لئے قومی ٹیم ان دنوں برمنگھم میں ہے، شاہین چارجون کو روایتی حریف بھارت سے دو دو ہاتھ کریں گے ۔

Check Also

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

لندن: جارح مزاج ویسٹ انڈین اوپننگ بیٹسمین کرس گیل کی فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ …

Translate »