Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Thursday / August 17, 2017 12:49 PM
HomePakistanعمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس جاری

عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس جاری

مجھ پر لگائے الزامات نے شریف خاندان کے مالی جرائم کو قوم کے سامنے کھول کر رکھ دیا، عمران خان

پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ محفوظ کیے جانے کے بعد چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں اجلاس جاری ہے۔

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس بنی گالا میں جاری ہے۔ اجلاس میں پارٹی کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی، جہانگیرترین، نعیم الحق، شیریں مزاری، عارف علوی، شفقت محمود سمیت تمام مرکزی قائدین شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اعلیٰ عدالت کی جانب سے پاناما کیس کے متوقع فیصلے کے بعد کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کرے گی۔

خیال رہے کہ پاناما کیس میں تحریک انصاف فریق جماعت ہے جب کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی عملدرآمد بینچ نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.