Home / Pakistan / Sindh / عمران خان کولندن والی نسل کےساتھ تین نسلوں کاحساب دیناہوگا

عمران خان کولندن والی نسل کےساتھ تین نسلوں کاحساب دیناہوگا

سیالکوٹ: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ عمران خان کو بھی تین نسلوں کا حساب دیناہوگا۔جوالزام لگاتےہیں وہ اپنے خلاف الزامات کی وضاحت بھی دیں۔

سیالکوٹ میں وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کی۔ ان کاکہناتھاکہ پاناما کیس کا فیصلہ جلد آجائے گا۔خواجہ آصف نے زوردےکربتایاکہ نواز شریف نے تین نسلوں کا حساب دے دیا،نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔

خواجہ آصف کاکہناتھاکہ وزیراعظم پرسرکاری خزانے میں خوردبردکاکوئی الزام نہیں،پاناما کیس میں نوازشریف سرخرو ہوں گے۔

انھوں نے کہاکہ عمران خان کی تلاشی شروع ہوگئی ہے،عمران خان مکر گئے کہ ان کے پاس حساب نہیں۔خواجہ آصف کاکہناتھاکہ جوالزام لگاتے ہیں وہ اپنے خلاف الزامات کی وضاحت دیں۔ انھوں نےکہاکہ ان کوبھی تینوں نسلوں کاحساب دیناہوگا۔ان کی لندن میں جو نسل ہے اس کا بھی حساب دیں۔

وزیردفاع نے کہاکہ عمران خان نے منی ٹریل پر کئی بار موقف بدلا۔یہ بھاگ رہے ہیں، ہم ان کا پیچھا کریں گے۔خواجہ آصف نے تنقید کی کہ عمران خان زکوة اورخیرات کے پیسوں کاحساب دیں،نمل اور دیگرادارےکہیں منی لانڈرنگ کیلئےتواستعمال نہیں ہورہے۔خواجہ آصف نےکہاکہ ان اداروں میں پیسہ کہاں سےآرہاہے، کہاں جارہا ہے، تفتیش ہونی چاہیے۔

انھوں نے دعوی کیاکہ ہم نے منی ٹریل ثابت کردی،اب عمران خان حساب دیں۔

Check Also

کراچی میں 92 فیصد پانی پینے کے قابل نہ ہونے کا انکشاف، پانی میں انسانی فضلہ شامل

کراچی میں 92 فیصد پانی پینے کے قابل نہ ہونے کا انکشاف، پانی میں انسانی فضلہ شامل

کراچی:سندھ ہائی کورٹ میں واٹر کمیشن کیس کی سماعت کے دوران کراچی میں 92 فیصد …

Translate »