Home / Pakistan / Punjab / عمران خان نے 4 بڑوں سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

عمران خان نے 4 بڑوں سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

سلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ شہباز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، اسپیکر ایاز صادق اور نیشنل بینک کے صدر سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا، عمران خان کہتے ہیں قطری کا خط اور بیان سب فراڈ تھا، استعفیٰ کافی نہیں ان سب کا گھر اڈیالہ جیل ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور نیشنل بینک پاکستان کے صدر سعید احمد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا، کہتے ہیں ان سب لوگوں کا استعفیٰ کافی نہیں اصل گھر اڈیالہ جیل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سعید احمد نے بیان میں لکھا کہ وہ منی لاںڈرنگ کرتا رہا، قطری کا خط اور بیان سب فراڈ تھا، انہوں نے ٹرسٹ ٹریڈ میں بھی فراڈ کیا، ایس ای سی پی اور آئی بی کو غلط استعمال کیا گیا، جے آئی ٹی نے وہ کام نہیں کیا جو دیگر اداروں نے وزیراعظم کیلئے کیا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ قوم 4 وزیروں کی شکلیں دیکھ لے، یہ سب مجرم ہیں، مجرم کی حمایت کرنے والا بھی مجرم ہی ہوتا ہے، نواز شریف نے سب کچھ باپ اور بیٹوں پر ڈال دیا، جیلیں چھوٹے چوروں سے بھری ہوئی ہیں، شہباز شریف کیخلاف ریفرنس دائر کریں گے۔

چیئرمین پی ٹٰی آئی بولے کہ اسپیکر ایاز صادق بھی استعفیٰ دیں، آپ نے نواز شریف کے بجائے میرا ریفرنس آگے بھیجا۔

Check Also

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے موسم سہانا

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے موسم سہانا

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے …

Translate »