Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Monday / August 21, 2017 3:25 PM
HomeSportsعمران خان نے اس سے قبل کبھی5صفر سے میچ نہیں جیتا تھا

عمران خان نے اس سے قبل کبھی5صفر سے میچ نہیں جیتا تھا

عمران خان نے اس سے قبل کبھی5صفر سے میچ نہیں جیتا تھا

کراچی : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کبھی کرکٹ کے میدان میں 0-5 نہیں ملا لیکن عدالت میں مل گیا، عمران خان کبھی کوئی سیریز 0- 5 سے نہیں جیتے تھے، عدالت سے ان کے حق میں 0-5 سے فیصلہ آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کرکٹ کے میدانوں میں پانچ صفر سے کبھی نہیں جیتے لیکن پانامہ کیس میں انہیں ججوں نے پانچ صفر کا کلین سوئپ دے دیا۔
عمران خان کی ان سوئنگ کرکٹ کی مہلک ترین ڈلیوری کہلاتی تھی، انہوں نے اپنی اس تیکنیک سے کئی بیٹسمینوں کو کلین بولڈ کیا، عمران خان نے پاکستان کو ورلڈ کپ جتوایا، سپریم کورٹ میں وہ پھر جیت گئے۔
شدید مخالفت کے باوجود عمران خان نے بین الاقوامی کرکٹ میں نیوٹرل امپائرز متعارف کروائے، اس کے علاوہ بھارت کو پہلی بار بھارت میں اور انگلینڈ کو پہلی بار انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز ہرانے کا اعزاز بھی عمران خان کی قیادت میں ملا لیکن اس سب کے باوجود عمران خان کبھی پانچ صفر سے نہیں جیتے تھے۔
عمران خان کو پانچ صفر کا کلین سوئپ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے دیا، پہلے میچ کے بعد اسکور ان کے خلاف تین دو تھا، عمران نے کرکٹ میں اپنے وارث بھی تیار کئے جن میں وسیم اکرام اور وقار یونس شامل ہیں۔
دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وارث ان کے خاندان میں ہی ہیں لیکن عدالت نے آج ان کی قسمت پر بھی مہر لگادی۔

 

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.