Home / Pakistan / عمران خان نااہلی کیس: سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی

عمران خان نااہلی کیس: سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت آج ہوگی،نعیم بخاری اپنے دلائل کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں عمران خان نا اہلی کیس کی سماعت آج چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نےسماعت کرے گا۔
تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری کیس کی سماعت کے آغاز پر دلائل دیں گے۔
خیال رہےکہ گزشتہ سماعت پرسپریم کورٹ آف پاکستان میں عمران خان کے وکیل نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ لندن فلیٹس کےلیےڈاؤن پےمنٹ 1983میں کی گئی تھی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نےریماکیس دیے تھے کہ دلچسپی یہ ہےاکاؤنٹ میں کتنی رقم آئی اورخریداری کےلیےاداہوئی،جس پر نعیم بخاری نے کہا تھا کہ سسیکس کاؤنٹی سےتنخواہ بھی بینک اکاؤنٹ میں آتی تھی۔
چیف جسٹس نے کہا تھا کہ آپ یہ بھی بتائیں بینک ختم ہوگئےتوریکارڈ کہاں سےآیا؟ نعیم بخاری نے کہا تھا کہ ریکارڈ سابقہ اکاؤنٹنٹ سےملا ہے۔
تحریک انصاف کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایسا کچھ نہیں کروں گاعدالت کےسامنےشرمسارہوناپڑے، انہوں نے کہا تھا کہ قطری خط کتنی شرم کا باعث یہ بھی علم ہے۔
واضح رہےکہ تحریک انصاف کےوکیل نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کی تصدیق کےلیےلندن بھی جانا پڑاجاؤں گا۔

 

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »