Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Wednesday / August 16, 2017 10:23 PM
HomePakistanعمران خان نااہلی کیس: آئین صادق اور امین نہیں بلکہ ایماندار اور امین کی بات کرتا ہے، جسٹس عمر

عمران خان نااہلی کیس: آئین صادق اور امین نہیں بلکہ ایماندار اور امین کی بات کرتا ہے، جسٹس عمر

عمران خان نااہلی کیس: آئین صادق اور امین نہیں بلکہ ایماندار اور امین کی بات کرتا ہے، جسٹس عمر

اسلام آباد:عمران خان نااہلی کیس میں جسٹس عمر نے ریمارکس دیے کہ آئین صادق اور امین نہیں بلکہ ایماندار اورامین کی بات کرتا ہے ۔درخواست گزارکے وکیل اکرم شیخ نے عمران خان کی بنی گالا میں رہائش گاہ کو تاج محل قرار دے دیا۔ عمران خان کی زنگی پر لکھی گئی کتاب بطور ثبوت پیش کرنے پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کتاب عمران خان نے نہیں کسی اور نے لکھی ہے۔ دوران سماعت پاناما فیصلے کی بھی گونج سنائی دے۔

سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے عمران خان کی بنی گالا رہائش گاہ کو تاج محل قرار دے ڈالا۔کہا بنی گالا تاج محل کی تعمیر جمائمہ کو واپس لانے کی کوشش بھی ہو سکتی ہے ۔
اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ میاں بیوی میں کیا چل رہا تھا ہم کیسے کہہ دیں؟ اکرم شیخ نے جواب میں کہا کہ حنیف عباسی نے عمران خان کی زندگی پر لکھی گئی کتاب بطور ثبوت پیش کی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا یہ کتاب عمران خان کی نہیں کسی اور کی لکھی ہوئی ہے ۔ کتاب پر کس حد تک انحصار کیا جاسکتا ہے؟ اِس میں تو عمران خان کے انٹرویو بھی شامل نہیں۔
جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیے کہ کتاب اورریکارڈ میں کوئی تضاد سامنے نہیں آیا۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ آئین صادق اور امین کی نہیں ایماندار اور امین کی بات کرتا ہے ۔ صادق اور امین کا لفظ انتہائی محترم شخصیت کیلئے استعمال ہوا۔انہوں نے استفسار کیا آپ کے مطابق بنک ریکارڈ غلط اور کتاب درست ہے؟۔
حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ صرف دستاویزات کے درست ہونے پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ منی لانڈرنگ کا کوئی ثبوت نہیں۔ عمران خان کے جواب کے مطابق پیسے ڈالر میں ملے جبکہ دستاویزات میں بتایا گیا پیسے پاؤنڈ میں ملے ۔
دوران سماعت پاناما فیصلےکی گونج بھی سنائی دی۔ اکرم شیخ بولے کہ بیٹے نےباپ کے ساتھ دس ہزار درہم طے کرکے نہ دیا تو والد نااہل ہوگیا، جس پر جسٹس عمر عطا بندیا نے ریمارکس دیے کہ عدالتی فیصلہ بڑا ہے۔، پڑھنا ہے تو پورا پڑھیں۔ صادق اور امین کا لفظ انتہائی محترم شخصیت کیلئے استعمال ہوا۔
سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔ درخواست گزارممنوعہ فنڈزکا معاملہ الیکشن کمیشن بھیجنے پربھی رضامند ہوگئے ۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.