Home / news / عمران خان بھارتي فرم کے ملازم رہے ہيں، دانيال عزيز

عمران خان بھارتي فرم کے ملازم رہے ہيں، دانيال عزيز

اسلام آباد : ن لیگی رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے درخواست دی، تحریک انصاف نےآج تک کون سا کوئی انصاف کیا، انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اشتہاری اور بھارتی فرم کے ملازم رہے ہیں۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفت گو میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کی پاسداری کرتے ہیں، مخالفین نے بلا ثبوت توہین عدالت کی درخواست دی، پی ٹی آئی نے ہمیشہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے درخواست دی۔
دانیال عزیز نے کہا کہ پی ٹی آئی وکلاء کی جانب سے بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں، میرے خلاف کوئی بھی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا، کبھی بھی اداروں کی تضحیک یا نازیبا الفاظ کا استعمال نہیں کیا۔
انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اشتہاری ہیں، تحریک انصاف نے کون سا انصاف کیا، عمران خان کے پاس 1997 کا ریکارڈ بھی نہیں،جب کہ نواز شریف نے اپنی 3نسلوں کا حساب دے دیا، عمران خان بھارتی فرم کے ملازم رہے ہیں، تحریک انصاف اداروں کی تضحیک کرتی ہے، مگر ن لیگ ہر احتساب کیلئے تیار ہے۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »