Breaking News
Home / Tech / عربی اور انگلش بولنے والا حقیقی روبوکوپ آگیا

عربی اور انگلش بولنے والا حقیقی روبوکوپ آگیا

!عربی اور انگلش بولنے والا حقیقی روبوکوپ آگیا

دبئی: خریداری کے مراکز اور سیاحتی مقامات پر سکیورٹی کے لیے پہلاروبوٹ افسرمتعارف کرادیا گیا۔
ہالی ووڈ کا روبو کوپ تو دیکھا ہوگا ،اب ملیے حقیقی روبو کوپ سے۔ متحدہ عرب امارات کی پولیس میں روبوٹ پولیس افسر بھی شامل کر لیا گیا جو جرائم پر نظر رکھے گا۔
خریداری کے مراکز اورسیاحتی مقامات پرسیکیورٹی فراہم کرنے والا یہ روبوٹ عربی اورانگلش میں بات کرسکتا ہے۔ جس کے
پاس ناصرف جرائم رپورٹ کیے جاسکتے ہیں بلکہ جرمانے بھی ادا کیے جاسکتے ہیں۔ جدید سسٹم سے لیس یہ روبوٹ کوئی بھی واقعہ فوری طور پر کمانڈ سینٹر کو رپورٹ کرے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ سال دوہزار تیس تک پولیس فورس میںپچیس فیصد تعداد روبوٹس کی ہوگی لیکن یہ انسانوں کی جگہ نہیں لیں گے۔
تعارفی تقریب میں روبوٹ کو دبئی کے مال کی سیر کرائی گئی تو سیلفیز کے دور چل پڑے۔

Check Also

رواں ماہ کے چاند نے گردش کے دوران تاریخی سفر طے کیا

رواں ماہ کے چاند نے گردش کے دوران تاریخی سفر طے کیا

رواں ماہ کے چاند نے اپنی گردش کے دوران ایسا تاریخی سفر کیا جو ماہرین …

Translate »