Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Thursday / August 17, 2017 4:45 AM
HomeInternationalعراق میں فوجیوں کے قتل کا الزام میں 27ملزمان کو سزائے موت دے دی گئی

عراق میں فوجیوں کے قتل کا الزام میں 27ملزمان کو سزائے موت دے دی گئی

عراق میں فوجیوں کے قتل کا الزام میں 27ملزمان کو سزائے موت دے دی گئی

بغداد : عراق میں فوجیوں کے قتل کا الزام میں 27ملزمان کو سزائے موت دے دی گئی۔

خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق عراقی عدالت نے سیکڑوں زیر تربیت فوجی اہلکاروں کے قتل کے الزام میں 27 ملزمان کو سزائے موت دینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
یہ ملزمان3 برس پہلے فوج کے زیر تربیت سیکڑوں نوجوانوں کے قتل عام میں ملوث پائے گئے تھے۔ 2014ء میں داعش نے تکریت ایئر اکیڈمی پر حملہ کرتے ہوئے فوج میں بھرتی کے خواہش مند 1700 نوجوانوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کے مطابق اس قتل عام میں مارے جانے والے نوجوانوں کی تعداد قریب 800 تھی جبکہ گزشتہ برس بھی اس حملے میں ملوث36 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.