Home / Pakistan / عالمی کرکٹرز کی آمدکھیل کے میدان میں تازہ ہوا کےجھونکے کی مانند ہے، شہباز شریف

عالمی کرکٹرز کی آمدکھیل کے میدان میں تازہ ہوا کےجھونکے کی مانند ہے، شہباز شریف

لندن : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی کرکٹرزکی آمدکھیل کےمیدان میں تازہ ہواکےجھونکےکی مانند ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ کی بحالی کا دن آگیا، پاکستان اور ورلڈالیون کا ٹاکرا آج ہونے جا رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کی راہ ہموار ہوگی، اقوام عالم کو پاکستان کے ایک پرامن ملک ہونے کا پیغام جائے گا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی کرکٹرزکی آمدکھیل کےمیدان میں تازہ ہواکےجھونکےکی مانند ہے، انٹرنیشنل کرکٹرزپاکستان سےاچھی یادیں لے کر جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکیورٹی کے حوالے سے کہا کہ شائقین کرکٹ کیلئے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، کرکٹ سے محبت کرنیوالے بہترین ماحول میں لطف اندوز ہونگے۔
انھوں نے مزید کہا کہ زندہ دلان لاہور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ورلڈ الیون کی ٹیم کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا تھا کہ بین الاقوامی کرکٹرزکی آمد پوری قوم کےلیے خوشی کا باعث ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹرزکی آمد سے کرکٹ کی بحالی میں مدد ملے گی جبکہ تین میچز کی سیریز سے شائقین کواچھا کھیل دیکھنےکو ملے گا۔
واضح رہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا13 ستمبر اور تیسرا 15 ستمبر کو ہوگا، پاکستانی وقت کے مطابق میچز رات 8 بجے شروع ہوں گے۔

 

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »