Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Sunday / August 20, 2017 7:00 AM
HomePakistanPunjabعائشہ گلالئی کو آج تک کوئی نامناسب پیغام نہیں بھیجا،عمران خان

عائشہ گلالئی کو آج تک کوئی نامناسب پیغام نہیں بھیجا،عمران خان

عائشہ گلالئی کو عمران خان کی جانب سے نازیبہ پیغامات کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا قیام عدالت میں چیلنج کردیا گیا

بنی گالہ: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کہتے ہیں کہ نئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آتے ہی کمیٹی بنا دی، مجھے خوشی ہے اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ میں نے آج تک کوئی نامناسب ٹیکسٹ نہیں کیا۔

عائشہ گلالئی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا خیر مقدم کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سارا ریکارڈ سامنے لایا جائے۔ امیر مقام، گلالئی کے والد اور میر شکیل الرحمن کے ٹیکسٹ بھی چیک کیے جائیں۔

عمران خان نے کہا کہ میں تو چاہتا ہوں تحقیقات ہوں۔ امید ہے الزامات کا ماہرین کے ذریعے فرانزک  کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور دیگر جماعتیں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرنا چاہتی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ آدھا پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہے لیکن وزیراعظم کے نزدیک یہ معاملہ زیادہ اہم ہے۔

Share