Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Sunday / August 20, 2017 7:05 AM
HomePakistanظفر حجازی کے طبی معائنے سے متعلق سنسنی خیز انکشافات

ظفر حجازی کے طبی معائنے سے متعلق سنسنی خیز انکشافات

ظفر حجازی

  ظفر حجازی طبی معائنے کیلئے بنے والے سرٹیفیکٹس میں بھی ریکارڈ رد و بدل کرنے کے ماہر نکلے، پمز اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال انتظامیہ پر دباﺅ ڈال کر ظفر حجازی نے جھوٹے میڈیکل سرٹیفکیٹ بنوائے۔

ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں گرفتار چیئرمین سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان ظفر حجازی کے پمز اسپتال انتظامیہ پر دباﺅ ڈال کر جھوٹے میڈیکل سرٹیفکیٹ بنوانے کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔
ظفر حجازی کا پہلا طبی معائنہ کرنے والے سینیر ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ ظفر حجازی کو کوئی بیماری نہیں، وہ صرف بہانہ بنا رہے ہیں، میڈیکل رپورٹ کیلئے دباﺅڈالا جا رہا تھا جب انکار کیا تو ڈاکٹرز کا پینل تبدیل کر دیا گیا۔
پمز کے سینیر ڈاکٹر نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی اعلیٰ شخصیات کی طرف سے ایف آئی اے اور پمبز اسپتال انتظامیہ پر دباﺅ ڈالا جا رہا ہے، کہ جو بیماری ظفر حجازی بتا رہے ہیں اسی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بنایا جائے۔
ظفر حجازی پہلے گردوں، بعد میں بلڈ پریشر اور پھر سینے میں درد کی شکایت کرتے رہے۔ ان کی میڈیکل رپورٹ بنانے کیلئے ظفر حجازی ، ایف آئی اے اور پمز حکام نے بند کمرے میں معاملات طے کیے۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.