Home / International / طویل ترین 21 گھنٹے کا روزہ کس ملک میں ؟؟

طویل ترین 21 گھنٹے کا روزہ کس ملک میں ؟؟

آئس لینڈ : غیر ملکی خبر رساں رپورٹ کے مطابق اس سال دنیا میں سب سے طویل روزہ اکیس گھنٹے کا آئیس لینڈ میں ہوگا۔
خبر رساں ادارے العریبیا کی جانب سے جاری ریسرچ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال رمضان المبارک شروع ہوتے ہی مختلف ممالک میں نماز کے اوقات بھی تبدیل ہوگئے ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ کہیں روزہ طویل تو کہیں کم دورانیے کا ہوگا۔

جمع کیے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق کچھ علاقے کے مسلمانوں کو طویل ترین روزہ رکھنا پڑے گا، جس میں آئیس لینڈ سرفہرست ہے، آئس لینڈ والے تو افطار سے فارغ ہوتے ہی سحری کی فکر کریں گے، جہاں روزے کا سب سے لمبا دورانیہ پورے 21گھنٹے ہوگا۔
طویل دورانیے کے روزوں میں شامل 18گھنٹے کے روزے کے ساتھ لندن دوسرے اور فرانس 17گھنٹے 52منٹ کے روزے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
دوسری جانب کینیڈا میں بھی 17گھنٹے، امریکا میں ساڑھے 16گھنٹے، بھارت اور بنگلا دیش میں 15گھنٹے 50منٹ، قطر اور دبئی میں 15 گھنٹے کا روزہ ہوگا۔

مکہ مکرمہ میں 14گھنٹے 45منٹ، انڈونیشیا اور ملائیشیا میں 13گھنٹے 45منٹ، برازیل میں 12گھنٹے، آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ میں ساڑھے 11گھنٹے کا روزہ ہوگا جبکہ پاکستان میں روزے کا دورانیہ 15گھنٹے سے زائد ہوگا۔

Check Also

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

ٹوکیو:جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جس کے بعد ملک میں …

Translate »