Home / news / طوفان ارما ریاست فلوریڈا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا، طوفان کی شدت کیٹیگری 4 تک پہنچ گئی

طوفان ارما ریاست فلوریڈا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا، طوفان کی شدت کیٹیگری 4 تک پہنچ گئی

فلوریڈا : طوفان ارما ریاست فلوریڈا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا، طوفان کی شدت کیٹیگری 4 تک پہنچ گئی جبکہ ہوا کی رفتار 209 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، امریکی میڈیا کے مطابق طوفان سے بڑی تباہی کا خدشہ ہے۔

فلوریڈا کی تاریخ کا بدترین سمندری طوفان اِرما مغربی جزائر سے ٹکرا گیا، تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش اور طوفان کی زمینی علاقوں میں پیش قدمی جاری ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ارما طوفان کے باعث 209 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے نظام زندگی درہم برہم کرکے رکھ دیا ہے، ریاست کے مرکزی علاقوں میں 4 لاکھ 20 یس ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی بند ہوچکی ہے، جس سے جنوبی فلوریڈا میں اندھیرا چھا گیا، ریاست کا مواصلاتی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔
فلوریڈا سے 63 لاکھ افراد محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے ہیں، ساڑھے 4 ہزار پاکستانیوں کو بھی بحفاظت دوسری جگہ منتقل کردیا گیا ہے، طوفان اِرما سے مغربی خلیجی ساحل کے سب سے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا میں 1921ء کے بعد ٹیمپا خلیج میں آنے والا یہ سب سے بڑا طوفان ہے، جس سے بڑے پیمانے پر تباہی اور جانی نقصان کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

Check Also

محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی سمیت ملک بھر کے مختلف حصوں میں موبائل سروس بند

محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی سمیت ملک بھر کے مختلف حصوں میں موبائل سروس بند

کراچی/ بہاولنگر/ کوئٹہ/ لاہور/ فیصل آباد: محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی سمیت …

Translate »