Breaking News
Home / Entertainment / طلاق کے بعد بھی محبت کم نہ ہوئی

طلاق کے بعد بھی محبت کم نہ ہوئی

مبئی: بالی ووڈ میں فلمی جوڑیاں ٹوٹتی رہتی ہیں مگر کم ہی ایسے ہیں جو طلاق کے بعد بھی شادہ شدہ زندگی بھول کر آپس میں دوستی قائم رکھتے ہیں۔ ان میں سے ایک نام ہریتھک روشن کا بھی ہے۔
بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن اورسوزین خان کو راہیں جدا کیے ددو سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے مگر وہ اپنے بچوں کی خاطر ملتے رہتے ہیں۔
حال ہی میں ہریتھک روشن نے سابقہ اہلیہ کیلئے ممبئی کے پوش علاقے جوہو میں ایک شاندار اپارٹمنٹ خریدا ہے جو ہریتھک کے اپنے گھر سے 15 منٹ ڈرائیونگ کی دوری پر ہے۔
واضح رہے کہ ہریتھک نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہم اپنے بچوں کے لئے حیرت انگیز والدین ہیں۔ ہم دوست ہیں اورمیں ایسا شخص نہیں جو کسی کو جرم ٹھہرائے۔ اپنی زندگی میں کچھ بھی اچھا یا برا ہونے کا ذمہ دار میں خود ہوں۔

دوسری جان سوزین بھی تعلق ٹوٹںے کے باوجود سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹس میں ہریتھک کے گن گاتی نظر آتی ہیں۔

Check Also

سنجے دت نے بھارت کو بچوں اور خواتین کے لیے غیر محفوظ ملک قرار دے دیا

سنجے دت نے بھارت کو بچوں اور خواتین کے لیے غیر محفوظ ملک قرار دے دیا

ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار سنجے دت نے بھارت کو بچوں اور خواتین کے …

Translate »