Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Sunday / August 20, 2017 6:59 AM
HomePakistanBalochistanصوبہ بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نےآپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

صوبہ بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نےآپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

صوبہ بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نےآپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

کوئٹہ : صوبہ بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نےآپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ایک ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی نے کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف سی نی کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے کیمپ بھی تباہ کر دیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور فورسز پرحملوں میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ ،ڈیٹونیٹرز اورمواصلاتی آلات برآمد ہوئےہیں۔
یاد رہے کہ ایف سی نے گزشتہ ماہ 31 جولائی کو دہشت گردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں کارروائی کے دوران ایک گاڑی سے 2 ہزار کلوگرام دھماکہ مواد برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں سال جون میں پاک فوج نے بلوچستان میں آپریشن ردالفساد کے تحت اسپلنجی اور مستونگ میں کارروائی کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے علاوہ بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا تھا۔

 

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.