Home / Business / شہر میں پانچویں روز بھی چینی کی فراہمی معطل، چینی کی قیمت پچپن سے بڑھ کر ساٹھ سے پینسٹھ روپےکلو تک جاپہنچی

شہر میں پانچویں روز بھی چینی کی فراہمی معطل، چینی کی قیمت پچپن سے بڑھ کر ساٹھ سے پینسٹھ روپےکلو تک جاپہنچی

کراچی : شہر میں پانچویں روز بھی چینی کی فراہمی معطل ہے ۔ چینی کی قیمت پچپن سے بڑھ کر ساٹھ سے پینسٹھ روپےکلو تک جاپہنچی ہے۔ ریٹیلرز کہتے ہیں کہ اوپن مارکیٹ سے چینی مہنگی ملے گی تو سستی کیسے بیچ سکتےہیں۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے جھگڑے میں عوام پس گئے ۔کراچی کو پانچویں روز بھی چینی نہ مل سکی۔
ریٹیل مارکیٹ میں پچپن روپے والی چینی اب ساٹھ سے پینسٹھ روپے میں مل رہی ہے ۔ریٹیلرز کہتے ہیں کہ اوپن مارکیٹ سےمہنگی ملنے پر قیمت بڑھائی ۔
شہریوں نے چینی کا بحران مصنوعی قراردیتے ہوئے قیمت کم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔شوگر ملز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کررکھا ہے کہ حکومت چینی کی برآمدات پر سبسڈی دے اور گنے کی قیمت کم کرنے میں کردار ادا کرے۔

Check Also

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھا گیا۔ کاروبار کے دوران …

Translate »