Breaking News
Home / Pakistan / Sindh / شہر قائد میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

شہر قائد میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

!شہر قائد میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

کراچی : شہر قائد میں ایک بار پھر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے، کے الیکٹرک نے ذمہ داری این ٹی ڈی سی پر ڈال دی، ترجمان کا کہنا ہے کہ حب کے قریب نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے گرڈ میں تکنیکی فالٹ ہوا ہے، جس سے 300 میگا واٹ کی کمی واقع ہوگئی۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہر قائد میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی ذمہ دار این ٹی ڈی سی ہے، حب کے قریب نیشنل ٹرانسمیشن کے گرڈ اسٹیشن میں تکنیکی خرابی ہوئی ہے جس سے 300 میگا واٹ کا شارٹ فال کا سامنا ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ فالٹ کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاون رہے گا، بحالی کا کام جاری ہے، این ٹی ڈی سی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہر قائد میں ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کے باعث 11 گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے جبکہ شارٹ فال 600 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے، کھوکھرا پار، گلشن اقبال، گلستان جوہر، شاہ فیصل کالونی، ماڈل کالونی اور ملیر کے علاقے متاثر ہیں۔

واضح رہے کہ مئی کے آغاز سے ہی شہر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ غیر اعلانیہ طور پر بڑھا دیا گیا، متعد علاقوں میں 6 گھنٹے سے زائد جبکہ لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی کی بندش شروع کردی گئی تھی۔

Check Also

کراچی میں 92 فیصد پانی پینے کے قابل نہ ہونے کا انکشاف، پانی میں انسانی فضلہ شامل

کراچی میں 92 فیصد پانی پینے کے قابل نہ ہونے کا انکشاف، پانی میں انسانی فضلہ شامل

کراچی:سندھ ہائی کورٹ میں واٹر کمیشن کیس کی سماعت کے دوران کراچی میں 92 فیصد …

Translate »