Home / news / شہرقائد میں موسلا دھار بارش نے زندگی کو مفلوج کردیا

شہرقائد میں موسلا دھار بارش نے زندگی کو مفلوج کردیا

کراچی: شہرقائد میں موسلا دھار بارش نے زندگی کو مفلوج کردیا۔ شہر کے نشیبی علاقے ڈوب گئے جبکہ شہری گھروں اور سڑکوں پر محصور ہیں ۔ کرنٹ لگنے سمیت مختلف حادثات میں گیارہ افراد جان سے گئے۔ قربانی کے جانوروں کی مشکلات بھی بڑھ گئیں۔

کچھ گھنٹے کی ہلکی اور شدید بارش نے ہی کراچی کو پانی پانی کردیا جس سے شہر کے نشیبی علاقے ڈوب گئے۔ شہر کی کوئی مرکزی شاہراہ ایسی نہ رہی جو کسی دریا کا منظر پیش نہ کررہی ہو۔ گلشن معمار میں بھی دریا کا منظرشہریوں کو مشکلات میں گھیرنے کا سبب بنا۔ملیر لانڈھی بلدیہ اور سائٹ کے علاقے تو ڈوبے سو ڈوبے جبکہ مرکز شہر کی رونق پاکستان چوک، برنس روڈ اور اولڈ ایریا بھی جزیروں میں بدل گئے۔
بارش رات بھروقفے وقفے سے جاری رہی جبکہ صبح سے یہ موسلا دھار برسی جس کے باعث شہر کے بیشتر اسکول بند رہے۔ سرکاری و نجی دفاتر میں حاضری بھی معمول سے کم ہے۔ موسلا دھار بارش سے کے الیکٹرک کے متعدد فیڈرز بھی ٹرپ کرگئے اورشہر کے متعدد علاقوں سے بجلی غائب ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نارتھ کراچی میں سب سےزیادہ 97 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ ناظم آبادمیں 67 ،صدرمیں 40، مسروربیس پر42،فیصل بیس پر29، گلستان جوہرمیں27،ائرپورٹ کےعلاقے میں 24، لانڈھی میں20اورگلشن حدیدمیں16ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

Check Also

محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی سمیت ملک بھر کے مختلف حصوں میں موبائل سروس بند

محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی سمیت ملک بھر کے مختلف حصوں میں موبائل سروس بند

کراچی/ بہاولنگر/ کوئٹہ/ لاہور/ فیصل آباد: محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی سمیت …

Translate »