Breaking News
Home / Pakistan / شہباز شریف کی کل جے آئی ٹی میں پیشی

شہباز شریف کی کل جے آئی ٹی میں پیشی

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف اور صاحبزادوں کے بعد اب میاں شہباز شریف کی باری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کل جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سوالات کو حتمی شکل دے دی، جے آئی ٹی ارکان نے شہزادے سے خط کی تصدیق کیلئے قطر جانے کا فیصلہ کرلیا، سپریم کورٹ سے اجازت مانگ لی۔
پانامہ جے آئی ٹی کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوگئی، شریف خاندان کی پیشیوں میں تیزی اب شہباز شریف کی باری ہے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی 39 بیٹھک لگی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے پوچھ گچھ کیلئے سوالات تیار کر لئے گئے، چھوٹے میاں صاحب ہفتہ کی صبح 11 بجے حاضر ہوں گے۔
شہباز شریف کو بھجوائے گئے نوٹس میں چوہدری شوگر مل، رمضان شوگر مل، حدیبیہ پیپر ملز اور دیگر کاروبار سے متعلقہ دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
جے آئی ٹی نے ایس ای سی پی سے پہلے ہی شریف فیملی کی 45 فیکٹریوں کا ریکارڈ منگوارکھا ہے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اپنی تیسری پیشرفت رپورٹ 22 جون کو سپریم کورٹ میں پیش کرے گی، کپیٹن ریٹائرڈ صفدر 24 جبکہ سینیٹر رحمان ملک 23 جون کو جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے۔
دوسری جانب جے آئی ٹی نے قطر جانے کا فیصلہ کرلیا، سپریم کورٹ سے اجازت مانگ لی، اجازت ملتے ہی 2 ارکان دوحہ روانہ ہوں گے جہاں حمد بن جاسم سے خط کی تصدیق کروائیں گے۔ سماء

Check Also

سینٹرل جیل میں انتہائی خطرناک قیدیوں کا نیٹ ورک کمزور، 90 قیدی مختلف جیلوں میں منتقل

سینٹرل جیل میں انتہائی خطرناک قیدیوں کا نیٹ ورک کمزور، 90 قیدی مختلف جیلوں میں منتقل

کراچی: سینٹرل جیل میں انتہائی خطرناک قیدیوں کا نیٹ ورک توڑ کر 90 قیدیوں کو …

Translate »