Home / Tech / شمالی کوریا کو میزائل تجربے سے منع کرنے کے بعد خود امریکا نے خود نیا میزائل تجربہ کر لیا

شمالی کوریا کو میزائل تجربے سے منع کرنے کے بعد خود امریکا نے خود نیا میزائل تجربہ کر لیا

واشنگٹن: شمالی کوریا کو میزائل تجربے سے منع کرنے کے بعد خود امریکا نے خود نیا میزائل تجربہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے کے بعد امریکا نے ایک بار پھر میزائل دفاعی نظام تھاڈ کا تجربہ کیا ہے۔

امریکی میزائل ڈیفنس ایجنسی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بحرالکاہل کے اوپر پرواز کرنے والے امریکی ایئرفورس کے سی 17 طیارے نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کو داغا۔

واضح رہے کہ تھاڈ (ٹرمینل ہائی ایلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس) کا مخفف ہے اور اب تک امریکا 15 بار اس کا تجربہ کرچکا ہے۔

امریکا نے اس دفاعی نظام کو جلد از جلد جنوبی کوریا میں نصب کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے تاکہ شمالی کوریا کی جانب سے داغے گئے کسی بھی میزائل کو بروقت تباہ کیا جا سکے۔

Check Also

رواں ماہ کے چاند نے گردش کے دوران تاریخی سفر طے کیا

رواں ماہ کے چاند نے گردش کے دوران تاریخی سفر طے کیا

رواں ماہ کے چاند نے اپنی گردش کے دوران ایسا تاریخی سفر کیا جو ماہرین …

Translate »