Home / Pakistan / شریف خاندان امریکی اور بھارتی لابی کو خوش کرنے کی کوشش کر رہا ہے، عمران خان

شریف خاندان امریکی اور بھارتی لابی کو خوش کرنے کی کوشش کر رہا ہے، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس ن لیگ کی پاک فوج کوٹارگٹ کرنے کی کوشش تھی۔ شریف خاندان امریکی اور بھارتی لابی کو خوش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈان لیکس ن لیگ کی پاک فوج کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش تھی، اور یہ اس وقت کیا گیا جب پاک فوج مختلف محاذوں پر دشمنوں سے برسر پیکار تھی۔
انہوں نے کہا کہ شریف خاندان امریکی اور بھارتی لابی کو خوش کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور شریف خاندان کی ساری دولت مغرب میں ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان اور ان کے ساتھی مسلسل پاک فوج کو ٹارگٹ کر رہے ہیں۔ شریف خاندان کو پاکستانیوں کی قربانیوں سے کوئی غرض نہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کا عسکریت پسند گروہوں سے متعلق بیان خطرناک ہے، ایسے وزیر خارجہ کے ہوتے ہوئے پاکستان کو دشمنوں کی کیا ضرورت ہے۔

Check Also

Why did Gen. Bajwa’s Tenure Extend as COAS?

A notification by the Prime Minister of Pakistan Imran Khan was issued earlier today to state that the tenure of General Qamar Javed Bajwa to be extended for another 3 years

Translate »