Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Wednesday / August 16, 2017 10:30 PM
HomePakistanشرجیل میمن کےویزےپرتنقید

شرجیل میمن کےویزےپرتنقید

دبئی : شرجیل میمن کےبیٹےراول شرجیل میمن نے کہاکہ ہم اپنےاثاثےنہیں چھپاتے،جس کمپنی کا نام ویزا میں درج ہےوہ الیکشن کمیشن کی دستاویزمیں موجود تھا۔

ٹویٹرپرراول شرجیل نےوضاحتی انٹری دی ہے۔ گذشتہ روز شرجیل میمن  کے ویزا کی ایک کاپی زیرگردش تھی جس میں ان کامتحدہ عرب امارت کا اقامہ دکھایاگیا۔

اس اقامےمیں شرجیل میمن کوایک کمپنی کامارکیٹنگ مینجربتایاگیاہے۔ سماجی رابطےکی ویب سائٹ پرتنقید کی گئی کہ کسی پاکستان کا ایک سیاسی رہنما متحدہ عرب امارت میں کسی کمپنی کامارکیٹنگ مینجرہوسکتاہے۔

تاہم آج شرجیل میمن کےبیٹے نے وضاحتی ٹویٹ کیاہےکہ شرجیل کےویزاکی کاپی پریہ واضح طورپردرج ہےکہ وہ 2015 تک کےلیے جاری کیاگیاتھا۔

Share