Home / Pakistan / Punjab / سی پیک کی مخالفت کرکےبھارت نے خطےکو نقصان پہنچایا

سی پیک کی مخالفت کرکےبھارت نے خطےکو نقصان پہنچایا

اسلام آباد: سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہاہے کہ   پاکستان چین دوستی کیخلاف بھارت سازشوں میں مصروف ہے، بھارت نے سی پیک کی مخالفت کرکے پاکستان نہیں خطے کو نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ  پاکستان اور چین سی پیک کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے شانہ بشانہ ہیں۔

اسلام آباد میں سی پیک ایک منصوبہ ایک راستہ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ سی پیک ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا پہلا فلیگ شپ منصوبہ ہے، منصوبے کے تحت خصوصی اکنامک شوبز بنائے جائیں گے، پاک چین سڑکوں کا جال اور فائیبر آپٹک نیٹ ورک تعمیر کریں گے۔

انھوں نے بتایاکہ  سی پیک یورپ اور دیگر ممالک کیلئے ایک کوریڈورکی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان کا وژن 2025 علاقائی روابط میں اضافے کا وژن ہے۔ سیکرٹری خارجہ نےکہاکہ بھارت نےمقبوضہ کشمیرمیں مظالم کوہرپردہ میں چھپانےکی کوشش کی،پاکستان چین دوستی کیخلاف بھارت سازشوں میں مصروف ہے۔

انھوں نےکہاکہ بھارت نےسی پیک کی مخالفت کرکےپاکستان نہیں خطے کو نقصان پہنچایا۔

پاکستان میں چین کے قائم مقام سفیر لیجیان زاؤ نےکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین، قومی ترقی کیساتھ دیگر ممالک اور خطوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتا ہے، پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔ سی پیک اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین بین القوامی کمیونٹی کے ساتھ تجارت کرنے کے لیے تیار ہے۔

Check Also

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے موسم سہانا

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے موسم سہانا

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے …

Translate »