Home / Pakistan / سکھوں کی سب سےبڑی اورقدیم عبادت گاہ توجہ کی مستحق

سکھوں کی سب سےبڑی اورقدیم عبادت گاہ توجہ کی مستحق

پشاور: سکھوں کی سب سے بڑی اورقدیم عبادت گاہ تیزی سے شکست وریخت کا شکار ہو رہی ہے جس پر سکھ برادی شدید تشویش میں مبتلا ہے۔

پشاورکےگنجان آباد علاقے میں واقع سکھوں کا گردوارہ بھائی جوگاسنگھ ایک طرف دوسوسالہ قدیم تاریخ کاامین ہے تو دوسری جانب فن تعمیر کا شاہکار بھی ہے۔
لیکن گردش زمانہ اورمتعلقہ حکام کی عدم توجہی کا نتیجہ ہے کہ اس عبادت گاہ کی خوبصورتی ماند پڑنے لگی ہے اوراس کی بحالی سکھ برادری کی دسترس سے باہر ہے۔
گردوارے کی بالائی منزل اورمتصل کمروں کی دیواریں مخدوش ہوچکی ہیں جو کسی بھی وقت خطرے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہیں۔
ماہرین تعمیرات نے بھی عمارت کے اپنی جگہ سے سرکنے کی تصدیق کردی ہے۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »