Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Thursday / August 17, 2017 12:47 PM
HomePakistanسپریم کورٹ آف پاکستان میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت شروع ہوگئی،اکرم شیخ اپنے دلائل دے رہے ہیں

سپریم کورٹ آف پاکستان میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت شروع ہوگئی،اکرم شیخ اپنے دلائل دے رہے ہیں

سپریم کورٹ آف پاکستان میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت شروع ہوگئی،اکرم شیخ اپنے دلائل دے رہے ہیں

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت شروع ہوگئی،اکرم شیخ اپنے دلائل دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کررہا ہے۔
عدالت عظمیٰ میں سماعت کے آغاز پر حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ اپنے دلائل دے رہے ہیں۔
خیال رہےکہ گزشتہ سماعت پر تحریک انصاف کے وکیل انور منصور نے کہا تھا کہ تفصیلات قانون کےمطابق نہ ہوتو واپس کی جاتی ہیں۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نےریماکیس دیے تھےکہ سیاسی جماعتوں کوواضح کرنا ہوتاہے فنڈنگ قانون کےمطابق ہے اور سیاسی جماعتیں فنڈنگ کےمعاملےپرقابل احتساب ہیں۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے سوال کیا کہ ارکان اسمبلی کی تفصیلات شائع کرنا قانون میں درج ہے؟ جس پر انور منصور نے کہا کہ عوامی نمائندگی ایکٹ کےتحت اثاثوں کی تفصیلات شائع کی جاتی ہیں۔
واضح رہےکہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے ریماکیس دیے گئےتھے کہ الیکشن کمیشن کوجائزہ لینےاورتفصیلات مسترد کرنےکا اختیار ہے۔

 

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.