Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Sunday / July 23, 2017 3:38 PM
HomeGossipسوشل میڈیا پر سرفراز کی تضحیک، حمزہ حمایت میں بول پڑے

سوشل میڈیا پر سرفراز کی تضحیک، حمزہ حمایت میں بول پڑے

کراچی : ٹی وی اداکار حمزہ علی عباسی قومی کپتان سرفراز احمد کا مذاق اڑانے پر سوشل میڈیا پر برس پڑے، انہوں نے بہتر انگریزی نہ بولنے پر کرکٹر کو تضحیک کا نشانہ بنانے کو انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں پاکستانی ٹی وی اور فلم اداکار حمزہ علی عباسی نے فیس بک کو آڑے ہاتھوں لیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہ انتہائی اہم پریس کانفرنس میں سرفراز احمد کو مترجم کیوں فراہم نہیں کیا گیا۔
وہ بولے کہ کچھ لوگوں کا تضحیک آمیز رد عمل دیکھ کر انتہائی تکلیف ہوئی، سرفراز کو وہ زبان بولنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جو اس کی مادر زبان نہیں، قومی ٹیم وہاں بہتر کھیل پیش کرنے کیلئے گئی ہے نہ کہ یہ سیکھنے کہ روانی سے انگریزی کیسے بولی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس نو آبادیاتی غلامانہ ذہنیت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا، ضروری نہیں کہ ہر پاکستانی کو انگریزی بولنی چاہئے، اگر کوئی تنقید کرنا چاہتا ہے تو کرکٹرز کی صلاحیت پر کرے۔
حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ چینی، جاپانی، روسی انگریزی نہیں بولتے پھر بھی وہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں، جس غلامہ ذہنیت اور احساس کمتری کا ہم شکار ہیں وہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔
پاکستانی اداکارہ نے اپیل کی ہے کہ کوئی میرا یہ پیغام سرفراز تک پہنچادے کہ اسے انگریزی نہ آنے پر شرمندہ نہیں ہونا چاہئے جو کہ اس کی مادری زبان بھی نہیں ہے، بہتر طریقہ یہ ہے کہ ہمیشہ اپنے ساتھ مترجم رکھیں۔
واضح رہے کہ سرفراز احمد کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، جس میں وہ پریس کانفرنس سے قبل بات کررہے تھے اور ان کی لاعلمی میں یہ تمام گفتگو ریکارڈ ہوگئی تھی، سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ’’سارے انگلش کے ہیں‘‘، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوئی تو کچھ لوگوں نے ان کا مذاق اڑانا شروع کردیا تھا۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.