Breaking News
Home / Tech / سورج کے مدار میں پہلا خلائی مشن

سورج کے مدار میں پہلا خلائی مشن

فلوریڈا : تحقیقاتی ادارے ناسا نے سورج کے مدار میں پہلا خلائی مشن بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا نے سولر سسٹم کے راز جاننے کے لیے سورج کے مدار میں پہلا خلائی مشن بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

ناسا حکام کے مطابق ’’ٹچ داسن مشن‘‘ میں خلائی جہاز سورج کے مدار میں بھیجا جائے گا، سولر پروب پلس خلائی جہاز سورج کی سطح سے6 اعشاریہ 4 ملین کلومیٹر کے فاصلے پر پرواز کرے گا۔

یہ خلائی جہاز 14سو ڈگری سے زیادہ کے درجہ حرارت میں کام کرے گا، سولر خلائی جہاز 2018 کے وسط میں روانہ کیا جائے گا۔

Check Also

رواں ماہ کے چاند نے گردش کے دوران تاریخی سفر طے کیا

رواں ماہ کے چاند نے گردش کے دوران تاریخی سفر طے کیا

رواں ماہ کے چاند نے اپنی گردش کے دوران ایسا تاریخی سفر کیا جو ماہرین …

Translate »