Home / Pakistan / Sindh / سندھ میں آٹھ سے دس محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

سندھ میں آٹھ سے دس محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی : حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق سندھ میں آٹھ سے دس محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔ پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

حکومت سندھ کی جانب سے نوٹی فکیشن کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام کے موقع پر صوبے بھر میں ساٹھ روز کیلئے اسلحے کی نمائش، سادہ لباس سیکیورٹی گارڈ کے اسلحہ لے کر چلنے اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے،جب کہ سندھ بھر میں آٹھ سے دس محرم کے دوران ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔
دوسری جانب کراچی میں نو اور دس محرم الحرام کو موبائل فون سروس بھی بند رہے گی۔
ایک اور جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق عام افراد پر پولیس موبائل سے مماثلت رکھنے والی پرائیویٹ گاڑیوں کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

Check Also

کراچی میں 92 فیصد پانی پینے کے قابل نہ ہونے کا انکشاف، پانی میں انسانی فضلہ شامل

کراچی میں 92 فیصد پانی پینے کے قابل نہ ہونے کا انکشاف، پانی میں انسانی فضلہ شامل

کراچی:سندھ ہائی کورٹ میں واٹر کمیشن کیس کی سماعت کے دوران کراچی میں 92 فیصد …

Translate »