Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Friday / August 18, 2017 4:12 AM
HomePakistanسندھ رینجرز نے یوم آزادی پر ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا

سندھ رینجرز نے یوم آزادی پر ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا

سندھ رینجرز نے یوم آزادی پر ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا

سندھ رینجرز نے یوم آزادی پر ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ ترجمان کا کہنا ہے قیمتی انسانوں جانوں کا ضیاع روکنے کیلئے عوام تعاون کریں۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یوم آزادی پر ہوائی فائرنگ کئی قیمتی جانوں کے نقصان کا باعث بنتی ہے، اس لئے عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ آزادی کی تقریبات کے موقع پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ سے گریز کریں۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ قانوناً جرم ہے، خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، عوام امن و امان برقرار رکھنے کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا ساتھ دیں۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.