Home / Gossip / سنجے دت کا مشہور فلم میں کام کرنے سے انکار

سنجے دت کا مشہور فلم میں کام کرنے سے انکار

ممبئی: بالی وڈ اداکار سنجے دت نے مصروف شیڈول اور فلموں میں ایڈلٹ کامیڈی کے باعث فلم ”ٹوٹل دھمال “ میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار سنجے دت نے فلم ”دھمال“اور” ڈبل دھمال “میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے مصروف شیڈول اور ایڈلٹ کامیڈی کے باعث فلم کی تیسری سیریز ٹوٹل دھمال میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ سنجے دت فلم ’بھومی‘ کے ذریعے 4 برس بعد فلموں میں واپس آرہے ہیں انہیں گزشتہ برس جیل سے رہائی نصیب ہوئی تھی جس کے بعد وہ فلم نگری میں دوبارہ اینٹری کیلئے تگ و دو میں مصروف تھے۔

 

Check Also

میرانے مریم نوازکو پھرآڑے ہاتھوں لے لیا

اداکارہ میرا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز …

Translate »